نوئیڈا میں کافی وید کلکٹر پروگرام کافی کامیاب ہورہا ہے۔ ضلعی مجسٹریٹ کے اس پروگرام سے متاثر ہوکر رضا کارانہ طور پر کورونا وارئیرس مزید پلازمہ عطیہ کرنے آرہے ہیں۔
اس پروگرام کے تحت آج 7 کورونا واریئرز کو کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ساتھ کافی پینے کا موقع ملا ۔اس ایونٹ میں شریک ہونے والے تمام کورونا واریرز نیو ہالینڈ کمپنی کے ملازم ہیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ دوسرے کرونا واریئرز جو ضلع میں صحت یاب ہورہے ہیں ان کو بھی آپ سبھی پلازمہ عطیہ دہندگان سے پیغام موصول ہو گا اور وہ رضاکارانہ طور پر پلازمہ عطیہ کرنے اور دوسرے کورونا سے متاثرہ افراد کی زندگیاں بچانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے اہل ہوں گے۔
اس موقع پر چیف ڈویلپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنیل دوہرے، ڈاکٹر اجے اور محکمہ صحت کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔