رامپور:سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے دو معاملوں میں فلمی اداکاروہ و سابق ایم پی جیہ پردہ بدھ کو یہاں ایم پی ایم ایل اے عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے انہیں 25ہزار روپئے کے مچلکے پر ضمانت دے دی۔ جیہ پردہ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے دو معاملوں کی سماعت چل رہی ہے۔ سماعت ایم پی۔ ایم ایل اے اسپیشل کورٹ میں چل رہی ہے۔ عدالت میں سماعت کے دوران گذشتہ کئی تاریخوں پر جیہ پردہ حاضر نہیں ہورہی تھیں۔ جس کی وجہ سے ایم پی۔ ایم ایل اے اسپیشل کورٹ نے ان کی گرفتار کا آرڈر دیا تھا۔Jaya Prada Appears In Court
عدالت نے ایس پی رامپور کی کو ہدایت دے کر جیہ پردہ کو حاضر کرانے کا آرڈر دیاتھا۔ اسی ضمن میں آج گھنے کہرے کے درمیان جیہ پردہ ایم پی۔ ایم ایل اے عدالت میں صبح 10بجے حاضر ہوئیں۔ اس دوران انہیں گرفتاری کے خلاف ضمانت دے دی گئی۔ ساتھ ہی انہیں ایم پی۔ ایم ایل اے اسپیشل کورٹ نے 25ہزار روپئے کے بیل بانڈ بھرنے کی ہدایت دی ہے۔ جیہ پردہ کے وکیل سندیپ سکسینا نے بتایا کہ آج انہیں بیل 25ہزار روپئے کے بیل بانڈ بھرنے پر ضمانت دے دی گئی ہے۔