سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کانپور کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر اشوک شکلا کو میڈیکل ڈائرکٹوریٹ کا جوائنٹ ڈائرکٹر بنا کر لکھنؤ بھیجا گیا ہے جبکہ اب تک ڈائرکٹوریٹ آ ف میڈیکل میں جوائنٹ ڈائرکٹر رہے ڈاکٹر انل مشرا کو کانپور کا نیا چیف میڈیکل افسر(سی ایم او)بنایا گیا ہے۔
کانپور و بلیا کے سی ایم او تبدیل - اترپردیش
اترپردیش کے میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے درمیان حکومت نے کانپور اور بلیا کے چیف میڈیکل افسران(سی ایم او) کا تبادلہ کردیا ہے۔
کانپور و بلیا کے سی ایم او تبدیل
وہیں بلیا کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر پریتم کمار مشرا کا ٹرانسفرگونڈہ کے ضلع اسپتال میں سینئر کنسلٹنٹ کے عہدے پر کیا گیا ہے جبکہ کشی نگر کے ضلع اسپتال کے سینئر کنسلٹ ڈاکٹر جتندر پال کو بلیاکو سی ایم او بنایا گیا ہے۔