میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں واقع چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں آج پہلی مرتبہ منعقد کئے جا رہے ایورویدک مہاتسو میں ملک بھر سے 300 سے زیادہ آیورویداچاریہ اور قریب 1200 طلباء نے شرکت کی۔
آیوروید میلے میں وزیراعلیٰ آدیتہ ناتھ یوگی نے کہا کہ کورونا کے وقت میں آیوروید کی اہمیت کو سبھی سمجھ چکے ہیں۔ اب یوپی کی اپنی آیوش یونیورسٹی بھی ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک بار میں نے آیوروید کے 100 طالب علموں سے پوچھا کہ وہ آیوروید میں کیوں آئے ہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ آیوروید میں آنے کے لئے مجبور ہیں کیونکہ وہ ایلوپیتھی میں داخلہ نہیں لے سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آیوروید کی تعلیم کا مطلب ہے کہ ایک ڈگری ۔ ایک BMS ڈاکٹر کئی طریقوں سے ملازمت تلاش کر سکتا ہے۔
وزیراعلیٰ آدیتہ ناتھ یوگی نے کہا کہ میرٹھ انقلابی سرزمین ہے، جس نے مہابھارت کی بنیاد رکھ کر ایک نئی تخلیق کی۔آیوروید طبی نظام اب ساری دنیا میں پھیلنے کی حالت میں آ چکی ہے ۔اس کا سرہا وزیراعظم نریندر مودی کو جاتا ہے۔ آیوروید کے ماہرین نے شاندار کام کیا ہے۔