ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے غازی آباد میں صحافی کے قتل پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ نے صحافی کی اہلیہ کو سرکاری ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
اس کے علاوہ ان کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے غازی آباد میں صحافی وکرم جوشی کی موت پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وہیں انہوں نے صحافی کے بچوں کو بھی مفت تعلیم دلانے کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ صحافی وکرم جوشی نے اپنی بھانجی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف پولیس میں شکایت کی تھی۔