اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: فیل ہونے پر طالب علم کی خودکشی - ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں بارہویں جماعت کے طالب علم

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں بارہویں جماعت کے طالب علم نے فیل ہونے کے بعد خود کو گولی مارکر ہلاک کر لیا۔

فیل ہونے پر طالب علم کی مبینہ خودکشی
فیل ہونے پر طالب علم کی مبینہ خودکشی

By

Published : Jul 14, 2020, 7:40 PM IST

بارہویں جماعت کے امتحان میں ناکامی کے بعد طالب علم نے اپنے والد کی لائسنس یافتہ بندوق سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔

پولیس نے بندوق قبضے میں لینے کے بعد طالب علم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

ہلاک ہونے والے طالب علم کی شناخت امت کے طور پر ہوئی ہے۔

امت ایک انگریزی اسکول میں بارہویں جماعت کا طالب علم تھا۔

امت نے اپنے گھر کی اوپری منزل پر جاکر خود کو گولی سے ہلاک کر لیا۔

مزید پڑھیں:راجستھان کی سیاسی صورت حال پر ایک نظر

اہل خانہ کے مطابق گذشتہ برس بھی امت بارہویں جماعت میں فیل ہوگیا تھا،اس برس بھی فیل ہونے پر وہ دلبرداشتہ ہوگیا اور اس برس اس خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔

جائے واردات سے پولیس کو کوئی سوسائڈ نوٹ نہیں ملا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details