اردو

urdu

By

Published : Jul 23, 2020, 5:15 PM IST

ETV Bharat / state

مظفرنگر: پولیس اور شرپسندوں کے درمیان تصادم

مظفرنگر کے تھانہ سول لائن ایریا میں پولیس اور شرپسندوں کے مابین ہوئے تصادم میں ایک بدمعاس شدید طور پر زخمی ہو گیا جس کو علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مظفر نگر: پولیس اور شرپسندوں کے درمیان تصادم
مظفر نگر: پولیس اور شرپسندوں کے درمیان تصادم

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے تھانہ سول لائن ایریا میں بجھیڑی روڈ پر پولیس اور شرپسندوں کے مابین ہوئے تصادم میں ایک بدمعاش اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جنہیں علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق ضلع مظفرنگر کے تھانہ سول لائن ایریا میں بجھیڑی روڈ پر پولیس گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی، اس دوران پولیس نے سامنے سے آرہی ایک موٹرسائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا۔ تبھی موٹرسائیکل پر سوار دو شرپسندوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے فوراً جوابی کارروائی کی جس میں ایک شرپسند شدید طور پر زخمی ہو گیا اور دیگر بھاگنے میں کامیاب رہے۔

مظفر نگر: پولیس اور شرپسندوں کے درمیان تصادم۔ ویڈیو

بتایا جا رہا ہے کہ 'زخمی شرپسند جونی عرف شبھم کھڑکھڑی تھانہ گگل ہڈی ضلع سہارنپور کا رہائشی ہے جو گزشتہ روز مظفر نگر کے مہاویر چوک پر واقع دیو انٹرپرائزز میڈیکل ایجنسی میں ڈیڑھ لاکھ روپے کی ہوئی لوٹ میں شامل تھا، اس کے خلاف دیگر تھانوں میں بھی کئی مقدمات درج ہیں۔

واضح رہے کہ اس تصادم میں ایک پولیس اہلکار اسرار بھی زخمی ہوا ہے جسے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، پکڑے گئے بدمعاش کے پاس سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے نقد، ایک بجاج موٹرسائیکل اور ایک طمنچہ، چار زندہ کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details