اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد : کسانوں اور پولیس کے بیچ مبینہ ہنگامہ

دارالحکومت نئی دہلی کے سنگھو بارڈر پر کسانوں کو مظاہرہ چار ہفتوں سے جاری ہے۔

کسانوں اور پولیس کے بیچ مبینہ ہنگامہ
کسانوں اور پولیس کے بیچ مبینہ ہنگامہ

By

Published : Dec 23, 2020, 7:57 PM IST

کسانوں کی حمایت میں ملک گیر سطح پر سیاسی و غیر سیاسی تنظیمیں ساتھ دے رہی ہیں۔

مرکزی حکومت کے ذریعہ بنائے گئے نئے زرعی قوانین کی مخالفت میں کسانوں کا احتجاج شدید سردی میں جاری ہے۔بڑی تعداد میں کسان اور دیگر تنظیموں کے افراد کسانوں کی حمایت کے لیے دہلی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

کسانوں اور پولیس کے بیچ مبینہ ہنگامہ

اسی ضمن میں ریاست اتر پردیش کے مرادآباد تھانہ مونڈھا پانڈے دلی لکھنؤ ہائی وے ٹول پلازہ کے پاس کاشتکار اور پولس کے بیچ مبینہ ہنگامہ ہوگیا۔

ضلع پیلی بھیت سے مرادآباد کے راستے سنگھو بورڈر جارہے کسانوں کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد پولیس اور کسانوں کے بیچ ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

ناراض کسانوں نے ٹول پلازہ پر جام لگا دیا۔

جام لگنے کی وجہ سے دہلی لکھنؤ ہائی وے پر کئی کلومیٹر لمبا جام لگ گیا۔

پیلی بھیت سے چل کر رامپور ہوتے ہوئے مرادآباد کے راستے دہلی کی جانب جارہے کسانوں نے پولیس بیری کیڈ توڑتے ہوئے مرادآباد ایس ایس پی کی گاڑی پر حملہ کرنے کی کوشش۔

اس حملے کے دوران ایس ایس پی پربھاکر چودھری کے پیر میں چوٹ آئی ہے اور ایس ایس پی گاڑی کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔

مزید پڑھیں:'وزیراعظم سے ہمیں سوغات کی امید تھی، نہیں ملی'

مرادآباد ایس ایس پی کے ساتھ ہی رامپور ایس پی شگن گوتم نے بھی گاڑی سے نکل کر اپنی جان بچائی۔

اس دوران پورے معاملے کو کوریج کررہے میڈیا ملازموں کو کوریج نہ کرنے کی دی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details