ریاست اترپردیش کے قنوج میں ووٹوں کی گنتی کے دوران ایس پی اور بی جے پی کے حامیوں میں جھڑپ ہوئی۔ اس دوران دونوں جانب سے پھتراؤ کی اطلاع ہے۔ پھتراؤ میں کئی لوگ بری طرح زخمی ہو گئے۔ Clash Between SP and BJP Supporters
Clash Between SP and BJP Supporters: قنوج میں ایس پی اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان پتھراؤ - kannauj many injured between sp and bjp supporters
ووٹوں کی گنتی کے دوران قنوج میں ایس پی اور بی جے پی کے حامیوں میں جھڑپ ہوئی۔ اس دوران پھتراؤ کی بھی اطلاع ہے۔ پھتراؤ میں کئی لوگ بری طرح زخمی ہو گئے۔ Clash Between SP and BJP Supporters
اطلاعات کے مطابق ووٹوں کی گنتی کے دوران کاؤنٹنگ کے مقام سے 200 میٹر کی دوری پر سماج وادی پارٹی اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں طرف سے اشتعال انگیز نعرے بازی تصادم میں تبدیل ہوگئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے دیر میں مشتعل ہجوم نے پتھراؤ شروع کر دیا۔
پتھراؤ کی وجہ سے گنتی کے مقام پر بھگدڑ مچ گئی جس میں دونوں پارٹیوں کے کارکنان کے علاوہ وہاں موجود دیگر افراد بھی شامل تھے۔ ہنگامہ پر قابو پانے کے لیے سیکورٹی فورسز نے طاقت کا استعمال کیا۔ اس دوران نعرے بازی اور پتھراؤ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ پتھراؤ سے ایک سیکورٹی اہلکار کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔