دراصل نوئیڈا سٹیزن فورم Noida Citizens Forum نے نوئیڈا کی جائیدادوں کو فروخت Noida Properties کرنے پر نوئیڈا اتھارٹی کی طرف سے وصول کی جانے والی ٹرانسفر فیس Transfer Fee On Noida Properties پر سوالات اٹھائے ہیں۔
نوئیڈا سٹیزن فورم Noida Citizens Forum نے جائیداد کی فروخت پر وصول کی جانے والی ٹرانسفر فیس کے ضابطہ میں ترمیم Amendment To Transfer Fee Rule کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب جب پلاٹ فروخت کیے جاتے ہیں، ہر بار ٹرانسفر فیس لی جاتی ہے جو کہ سراسر غلط ہے۔
نوئیڈا سیٹزن فورم کے جنرل سیکرٹری پرشانت تیاگی نے کہا کہ نوئیڈا اتھارٹی اپنی پالیسی میں اصلاح کرے تاکہ عوام کو راحت ملے۔
انہوں نے کہا کہ اگر 1981 میں کوئی پلاٹ Noida Properties کسی کو الاٹ کیا گیا ہے اور وہ پلاٹ 2019 تک دس بار فروخت ہوا تو اٹھارٹی ہر بار 90 برس کی لیز کے مطابق ہی اس پلاٹ پر ٹرانسفر چارج لیتا ہے جو کہ غیر مناسب ہے۔ اتھارٹی کو صرف اسی اعداد کے مطابق ٹرانسفر فیس لینی چاہیے جتنی اس پلاٹ کی لیز باقی بچی ہے۔