رامپور:ریاستی احکامات پر عمل کرتے ہوئے رامپور میں عوامی شکایات اور مسائل کے تصفیہ کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے چوپال کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس چوپال کی ایک خاص بات یہ ہے کہ شکایت کنندہ کے ساتھ ہی متعلقہ افسران بھی ضلع انتظامیہ کی عدالت میں شامل ہوتے ہیں۔ اس لئے عوام کی کوئی بھی شکایت متعلقہ محکمہ سے متعلق ہوتی ہے تو فوری طور پر ان افسران سے بات کرکے مسئلہ کو حل کیا جاتا ہے۔Chopal Held In Chah Khazan Kha Rampur
ایسی ہی ایک چوپال کا انعقاد رامپور کے اہم مقام چاہ خزان خاں میں کیا گیا، جہاں ایس ڈی ایم صدر منیش مینا اور نگر پالیکا ضلع کے افسران نے شرکت کرکے عوام کی شکایات کو سنا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں جو بھی شکایات آ رہی ہیں اس کا ہم یہاں تصفیہ کر رہے ہیں۔ جب کہ یہاں ہمیں متعدد ایسے افراد بھی ملے جن کا کہنا ہے کہ ان وہ اپنے مسائل کے لئے سرکاری دفاتر کے چکر کاٹتے رہتے ہیں اور ان کے مسائل جوں کہ توں ہیں۔