اردو

urdu

ETV Bharat / state

چترکوٹ: 50 ہزار روپے کا انعامی بدمعاش گرفتار - ہیمراج گرفتار

پولیس نے منصوبہ بند طریقے سے ناکہ بندی کر کے اسے گھیرا اور خودسپرگی کا انتباہ دیا۔ کئی راونڈ فائرنگ کے بعد آخر میں پولیس نے ہیمراج کو گرفتار کر لیا۔

چترکوٹ: 50 ہزار روپئے کا انعامی بدمعاش گرفتار
چترکوٹ: 50 ہزار روپئے کا انعامی بدمعاش گرفتار

By

Published : Jul 20, 2020, 1:27 PM IST

اترپردیش کے ضلع چترکوٹ میں پولیس نے آج شاطر بدمعاش ہیمراج کو مڈبھیڑ کے بعد گرفتار کرلیا۔ اس کی گرفتاری پر پولیس کی جانب سے 50 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ وہ گذشتہ 14 برس سے فرار تھا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انتک متل نے بتایا کہ بہلا پورہ تھانے کی پولیس کو مخبر کی جانب سے اطلاع ملی کہ ہیمراج دیوانگنا کے جنگلوں میں موجود ہے۔ پولیس نے منصوبہ بند طریقے سے ناکہ بندی کر کے اسے گھیرا اور خودسپرگی کا انتباہ دیا۔ کئی راونڈ فائرنگ کے بعد آخر میں پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ ہیمراج پر دوہرے قتل کا بھی الزام ہے۔

دو ہفتے میں چترکوٹ پولیس نے چھٹے انعامی ڈکیت کو گرفتار کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details