اردو

urdu

ETV Bharat / state

چنمیانند کیس: پرینکا کا لاء کی طالبہ کی حمایت میں پدیاترا - چنمیانند کیس

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی آج گاندھی جینتی کے موقع پر چنمیانند معاملہ میں عصمت دری کی متاثرہ, لاء کی طالبہ کی حمایت میں پد یاترا میں شامل ہوئیں۔

پرینکا گاندھی پدیاترا میں شامل

By

Published : Oct 2, 2019, 3:26 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 9:35 PM IST

پرینکا گاندھی نے کہا کہ اس پدیاترا میں شامل ہونے کا حکومت نے اجازت دے دیا لیکن بولنے کی اجازت نہیں ملی۔

پرینکا گاندھی پدیاترا میں شامل
انہوں نے مزید کہا کہ شاہ جہان پور کی بیٹی کے لیے انصاف کے لیے لڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چنمیانند جن پر عصمت دری کے ملزم ہیں ان کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہئے۔ پرینکا گاندھی نے کہا خواتین کے ساتھ نا انصافی ہو رہا ہے۔ جب وہ عصمت دری کی متاثرہ کے گھر ان کے ماں سے ملنے گئی تو گھر بند پڑا ملا۔
پرینکا گاندھی پدیاترا میں شامل
پرینکا گاندھی اپنے پارکی کارکنان کے ساتھ اس پدیاترا میں شامل ہوئیں۔ انہوں نے لکھنؤ کے شہید اسمارک سے جی پی او پارک تک پدیاترا میں شامل ہوئیں۔ انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150ویں جینتی کے موقع پر جی پی او پارک پر خراج عقیدت پیش کیا۔ آپ کو بتادیں کہ پرینکا گاندھی اتر پردیش میں لاء اینڈ آرڈر کو لیکر بی جے پی پر کئی بار تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے پدیاترا نکالنے کی اجازت نہیں ملنے پر انہوں نے اس کی مزمت کی تھی۔ انہوں نے ہندی میں ٹویٹ کر یہ بھی کہا تھا کہ مجرمین کو اتر پردیش میں حکومت کی طرف سے پناہ ملا ہو اہے جو عصمت دری کی متاثرہ کو ڈرا سکتے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے مزی کہا کہ اتر پردیش کی بی جے پی حکومت شاہ جہان پور کی عصمت دری کی متاثرہ کو انصاف دلوانے والوں کی آواز کو دبانا چاہتی ہے۔ اس لیے بدیاترا رروکا گیا۔ ہمارے رہنما اور کارکنان کو حراست میں لیا گیا۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز لاء کی طالبہ کو گرفتار کیا تھا اور 14 دنوں کی حراستی تحویل میں بھیجا گیا۔ کچھ گھنٹوں کے بعد اس کی رہائی کی عرضی کو بھی خارج کر دیا تھا۔ وہیں ملزم چنمیانند کو بھی گرفتار کے بعد حراستی تحویل کے لیے بھیج دیا گیا تھا۔
Last Updated : Oct 2, 2019, 9:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details