اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں 5 برس کا بچہ یتیم ہوگیا

ریاست اتر پردیش کے ضلع اناؤ میں کل ہوئے حادثے میں دو نہیں تین لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ مہلوک خاتون کے پیٹ میں پل رہے سات ماہ کے بچے کی موت ہوگئی۔ جبکہ ان کا پانچ برس کا بچہ جو حادثے میں بچ گیا ان سب باتوں سے انجان ہے۔

By

Published : May 17, 2020, 11:26 PM IST

یوں اناتھ ہوا پانچ برس کا بچہ
یوں اناتھ ہوا پانچ برس کا بچہ

آج بہار سے ہلاک شدہ شخص کے چاچا اور دہلی سے مہلوک کا بڑا بھائی انناؤ پہنچا۔ چاچا دونوں لاشوں کو لے کر بہار روانہ ہو گئے۔ اس کے پہلے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ کی مدد کے اعلان کے بعد انناؤ اے ڈی ایم راکیش نے مہلوکین کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں مدد کرنے کا بھروسہ دلایا۔

اے ڈی ایم راکیش نے حکومت کی جانب سے دو-دو لاکھ روپے کے چیک اہل خانہ کو سونپے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ نے لاش لے جانے کے لیے گاڑی کا انتظام کیا۔ اہل خانہ کو دہلی اور بہار سے آنے کے لیے پاس بنوانے کے لیے بہت مشقت کرنی پڑی۔ وہیں جن گاڑیوں کے سہارے وہ یہاں پہنچے اس کے لیے انہیں 70 ہزار روپے دینے پڑے

یوں اناتھ ہوا پانچ برس کا بچہ

مہلوکین کے اہل خانہ اتر پردیش حکومت کے معاشی مدد کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ اہل خانہ بہار حکومت سے پانچ برس کے بچے کے مستقبل کے لیے مدد کی گزارش کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بہار کے دربھنگہ سے تعلق رکھنے والے اشوک چودھری اپنی اہلیہ کے ساتھ ہریانہ میں رہتے تھے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام بند ہو گیا تھا۔ اس لیے وہ لوگ ہریانہ سے بہار کے لیے آٹو سے روانہ ہوئے تھے۔ وہ اناؤ پہنچے تھے کہ ایک پک اپ نے ان کے آٹو کو ٹکر مار دی اور دونوں شوہر بیوی ہلاک ہو گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details