اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضد پوری نہیں ہوئی تو معصوم نے پھانسی لگا لی - یوپی

تیز بارش کے سبب والد نے با ہر گھمانے لے جانے سے منع کر دیا تھا جس کے بعد 10 سال کے اس بچے نے انتہائی قدم اٹھالیا اور پھانسی پر جھول گیا۔

ضد پوری نہیں ہوئی تو معصوم نے پھانسی لگا لی

By

Published : Jul 19, 2019, 12:06 AM IST

ریاست اتر پردیش کے صنعتی شہرنوئیڈا سیکٹر 20میں ایک ای رکشہ ڈرائیور کے دس سالہ معصوم بچہ سمیر داس نے خود کشی کر لی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ،بچہ دیر شام اپنے والد کے ساتھ ای رکشہ پر گھوم نے کے لئے ضد کر رہا تھا لیکن با رش کے سبب والد نے باہر لے جانے سے منع کر دیا تھا جس پر بچے نے پھانسی لگانے کی دھمکی بھی دی تھی۔ لیکن بارش کے سبب باپ اسے کچھ پیسے دے کر کام پر چلا گیا۔

باپ کے با ہر چلے جانے کے بعد بچے نے اپنی ماں کے دو پٹے سے پھانسی لگا لی۔ اس بات کی اطلاع تب ملی جب ماں راکھی دوسرے گھر سے کام کر کے لوٹی تب اس نے دیکھا کہ بچہ دو پٹے سے پھانسی لگا کر لٹکا ہوا ہے۔

جس کے بعد بچہ کے والد کو بلا کر اسے ہسپتا ل لے جا یا گیا، جہان ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details