اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا میں 'آروگیہ ہیلتھ فیئر' کا اہتمام

میلے میں علاج کے لئے آنے والوں میں سب سے زیادہ ڈرمیٹیٹائٹس یعنی جلد سے متعلق بیماری میں مبتلا افراد شامل تھے۔ اطلاعات کے مطابق 650 مریضوں کا تعلق جلدی امراض سے تھا۔

نوئیڈا: صحتی میلہ میں سب سے زیادہ جلد امراض
نوئیڈا: صحتی میلہ میں سب سے زیادہ جلد امراض

By

Published : Feb 7, 2021, 7:26 PM IST

ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں اتوار کے روز ضلع کے 18 دیہی اور 15 شہری پرائمری ہیلتھ سینٹرز میں وزیر اعلی اروگیہ ہیلتھ فیئر کا اہتمام کیا گیا۔

میلے میں علاج کے لئے آنے والوں میں سب سے زیادہ ڈرمیٹیٹائٹس یعنی جلد سے متعلق بیماری میں مبتلا افراد شامل تھے۔ اطلاعات کے مطابق 650 مریضوں کا تعلق جلدی امراض سے تھا۔

نوئیڈا: صحتی میلہ میں سب سے زیادہ جلد امراض

ضلع بھر سے تقریبا 2612 افراد نے اس میلے کا فائدہ اٹھایا۔ اس موقع پر نئے جوڑے کو خاندانی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا گیا اور ان کی پسند کے خاندانی منصوبہ بندی کے ذرائع فراہم کیے گئے۔ میلے میں مشاورت، تفتیش اور علاج مفت کیا گیا۔

نوئیڈا: صحتی میلہ میں سب سے زیادہ جلد امراض

چیف منسٹر ہیلتھ فیئر کے نوڈل آفیسر اور ڈسٹرکٹ ملیریا آفیسر راجیش شرما نے بتایا کہ 'ضلع کے 33 بنیادی صحت مراکز میں منعقدہ اس میلے میں 650 جلد کے امراض، سانس کی بیماریوں کے 624، پیٹ کے امراض کے 369، 80 ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس کے 94 مریضوں نے علاج اور مشورہ کیا۔ میلے میں 1135 مرد، 1035 خواتین اور 442 بچوں کا علاج کیا گیا۔'

یہ بھی پڑھیں:اتراکھنڈ گلیشیئر حادثہ: 10 اموات، آئی ٹی بی پی نے 16 افراد کو بچایا

انہوں نے بتایا کہ میلے میں 440 افراد کے کورونا کا معائنہ کیا گیا۔ ان میں ایک بھی مریض مثبت نہیں پایا گیا۔ وہیں 10 مریضوں کو علاج کے لئے اعلی صحت مراکز میں بھیج دیا گیا۔ آیوشمان بھارت یوجنا کے تقریبا 111 مستحقین کے لئے گولڈن کارڈ بھی بنائے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details