اس مجلس میں جہاں پہلے ہزاروں عقیدت مند آتے تھے، وہیں آج حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن پر اور کورونا انفیکشن سے احتیاط برتنے کے ساتھ ہی عوام کو بھی مجلس میں کثیر تعداد میں جمع نہ ہو نے کی ہدایت پہلے سے ہی جاری کر دی گئی تھی تاکہ امام حسین کے غم کو پر سکون طریقے سے منایا جا سکے اور عوام کو بھی اس مہلک بیماری سے بچایا جا سکے۔
ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں بھی امام حسین اور شہداء کربلا کی یاد میں ماہ محرم کی پہلی تاریخ سے ماہ سفر تک مجلس اور جلوس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
روز عاشورہ کے 40 ویں روز عراق میں کربلا کے علاوہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں امام حسین اور کربلا کے 72 شہیدوں کا چہلم منایا جاتا ہے، لیکن ملک میں کورونا انفیکشن کے خطرے کو دیکھتے ہوئے اور حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے میرٹھ کی مختلف امام بارگاہوں میں آج مجلس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مخصوص لوگوں نے شرکت کر بارگاہ حسینی میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
مزید پڑھیں:
ماہ محرم کی ایک تاریخ سے شروع ہونے والا امام حسین کے غم کو منانے کا سلسلہ ماہ سفر میں چہلم تک جاری رہتا ہے، لیکن اس سال کورونا وبا اور حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کو دیکھتے ہوئے اس کا اہتمام نہیں کیا جا سکا۔ لیکن عزاداران شہدا کربلا کی جانب سے مجلس کے اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ امام حسین کے پیغام کو عام کیا جا سکے۔