ریاست میں 15 ہزار یونانی گریجویٹ ڈاکٹرز میں سے علیگڑھ میں تقریباً 800 یونانی گریجویٹ ڈاکٹرز ہیں۔
بھارتی ادویات کے مرکزی کونسل کے انتخابات میں ملک بھر سے تقریباً 25 امیدوار ہیں جن میں سے نو امیدواروں کو بھارتی ادویات کے مرکزی کونسل کا رکن منتخب کیا جائے گا۔ ان میں سے دو اراکین ریاست اترپردیش سے ہوں گے۔
بھارتی ادویات کی مرکزی کونسل کے انتخابات دیوبند یونانی میڈیکل کالج ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر کے بانی اور ڈائریکٹر ڈاکٹر قمرالزماں، بھارتی ادویات کی مرکزی کونسل کے انتخابات 2019 میں اترپردیش سے امیدوار ہیں۔ سنہ 1980 میں اجمل خان طبیہ کالج، اے ایم یو سے ہی انہوں نے بی یو ایم ایس کی ڈگری حاصل کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ' وہ سنہ 2004 سے 2010 تک کونسل کے ممبر رہ چکے ہیں اور اس بار پھر سے امیدوار ہوں۔'
ڈاکٹر قمر الزماں کا کہنا ہے کہ 'اگر وہ اس انتخابات میں دوبارہ ممبر منتخب ہوتے ہیں تو وہ حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ یونانی ڈاکٹرز کو بھی جدید دواؤں کا استعمال کر نے کی اجازت دی جائے اور ملک میں یونانی اسپتال اور کالج بھی کھولیں۔'