فلمی ستاروں کی آمد سے جشن کا ماحول - فلم 20 ستمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے
ریاست اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں واقع شاردہ یونیورسٹی میں اداکار کرن دیول اور اداکارہ سحر کی آمد سے یونیورسٹی میں جشن کا ماحول ہے۔
اعلی اور معیاری تعلیم، ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کے لئے شہرت رکھنے والی گریٹر نوئیڈا میں واقع شاردہ یونیورسٹی میں جشن کا ماحول ہے اور پورا کیمپس رقص اور موسیقی میں جھومتا رہا۔
شاردہ یونیورسٹی کیمپس میں کرن دیول جو معروف فلم اداکار سنی دیول کے بیٹے ہیں اور ان کے ساتھ اداکارہ سحر نے کیمپس میں طلباء کے ساتھ اپنے تجربات بانٹے۔ دونوں فلمی ستارے اپنی آنے والی فلم 'پل پل دل کے پاس' کے ساتھ اپنی فلمی کیریئر کو دستک دینے جا رہے ہیں۔ یہ فلم 20 ستمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
شاردہ یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر جی آر سی ریڈی کی رہنمائی میں شعبئہ ماس کمیونیکیشن اور اسکیمڈ کے ذریعے منعقد اس پروگرام کا مقصد یونیورسٹی کے طلباء و طالبات میں فلم کی پروڈکشن، اداکاری اور فلم کی مارکیٹنگ کی باریکیوں سے روبرو کرانا تھا۔
اس موقع پر فلم اداکار کرن دیول سمیت فلم کے دوسرے تمام کرداروں نے وہاں موجود طلبہ کے ساتھ ساتھ اپنے تجربات شیئر کئے اور تکنیکی پہلوؤں کے ساتھ ساتھ قصہ گوئی، کیرئیر کا انتخاب و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر شاردا یونیورسٹی کی شعبہ ماس کمیونیکیشن کی صدر پروفیسر رتو سود نے کہا کہ ہم دل سے کرن دیول اور سحر کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ان کی پہلی فلم کی زبردست کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ اس دوران طلباء و طالبات میں کافی جوش وخروش نظر آیا۔