اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 1:15 PM IST

ETV Bharat / state

وسیم عرف جیتندر تیاگی پر لکھنؤ میں مقدمہ درج، دوبارہ جیل جانے کا امکان

مذہب تبدیل کرکے جتیندر نرائن سنگھ تیاگی بن جانے والے وسیم رضوی میڈیا اور سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں۔ اس طرح کا الزام لکھنؤ کے سعادت گنج احاطہ نور بیگ کی کنیز فاطمہ نے لگایا ہے جس کے بعد اب وسیم عرف جیتندر تیاگی پر سعادت گنج تھانہ میں مقدمہ درج ہوگیا ہے اور اب ان کے دوبارہ جیل جانے کا قوی امکان ہے۔ Waseem Rizvi urf Tyagi will be Arreste Again FIR Registered

وسیم عرف جیتندر تیاگی پر سعادت گنج تھانہ میں مقدمہ درج، دوبارہ جیل جانا طے
Jitendra Narayan Singh Tyagi

لکھنؤ:سابق چیئرمین شیعہ وقف بورڈ مرتد وسیم رضوی جس نے اپنا مذہب تبدیل کرکے جتیندر نرائن سنگھ تیاگی نام رکھ لیا ہے۔ اس کے خلاف لکھنؤ کے سعادت گنج تھانہ میں مقدمہ درج ہوا ہے۔ کنیز فاطمہ ساکن احاطہ نور بیگ سعادت گنج لکھنؤ نے تھانہ سعادت گنج میں شکایت درج کروائی تھی کہ جیتندر تیاگی سپریم کورٹ کے احکامات کی توہین کرتے ہوئے مسلسل نفرت آمیز اوراشتعال انگیز بیانات جاری کررہے ہیں جس سے ماحول خراب ہوسکتا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اسے اس شرط پر ضمانت دی تھی کہ وہ کسی بھی طرح کے نفرت انگیز بیانات نہیں دے گا، لیکن وہ مسلسل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعہ ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس شکایت پر تھانہ سعادت کی پولیس نے سنگین دفعات 153A, 295A, 500, 504, 505 (2 ) 509, 67 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Haridwar Dharm Sansad case ہریدوار دھرم سنسد معاملہ میں ملزم جتیندر نارائن تیاگی کو ضمانت ملی

اس مقدمہ کے بعد امید کی جارہی ہے کہ وسیم مرتد کی ضمانت رد ہوسکتی ہے اور اسے کسی بھی وقت عدالت کے ذریعہ دوبارہ جیل بھیجا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ وسیم رضوی کو ہری دوار میں ’نفرت انگیز بیانات‘ کے معاملہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے انہیں مشروط ضمانت دیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ وہ کسی بھی طرح کے نفرت انگیز بیانات دینے سے باز رہے گا۔ خاص طور پر میڈیا اور سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی سے پرہیز کرے گا۔ لیکن وسیم مسلسل سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کررہا ہے، جس پر تھانہ سعادت گنج میں اس کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details