اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر کے خلاف دھمکی دینے والے ملزم پر معاملہ درج - Police are investigating the matter

پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ آسپور دیوسرہ پولیس نے صوبائی کابینی وزیر راجیندر پرتاپ سنگھ عرف موتی سنگھ کے خلاف سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نازیبا کلمات کا استعمال کرکے دھمکی دینے والے ملزمین کے خلاف کیس درج کیا ہے۔

وزیر کے خلاف دھمکی دینے والے ملزم پر معاملہ درج
وزیر کے خلاف دھمکی دینے والے ملزم پر معاملہ درج

By

Published : Sep 8, 2020, 4:52 PM IST

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ آسپور دیوسرہ پولیس نے صوبائی کابینی وزیر راجیندر پرتاپ سنگھ عرف موتی سنگھ کے خلاف سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نازیبا کلمات کا استعمال کرکے دھمکی دینے والے ملزمین کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ آریہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں تقربا پچاس افراد کے مجمع میں ایک شخص جو اپنے کو چندن یادو عرف بگّڑ ساکن کروندی کلا ضلع سلطان پور کا باشندہ و سبھا پتی یادو کو اپنا ماما بتا رہا ہے اور دیگر افراد کے ذریعہ صوبائی کابینی وزیر راجیندر پرتاپ سنگھ عرف موتی سنگھ کے خلاف نازیبا کلمات کا استعمال کرکے دھمکی دے رہا ہے ۔
مذکورہ ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے تھانہ آسپور دیوسرہ میں ملزمین کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کر قانونی کارروائی کی جارہی ہے ۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details