اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس رہنما اور دیگر کے خلاف دھوکہ دہی کیس درج - اترپردیش پولیس

پولیس کےمطابق رپورٹ عدالت کے حکم پر درج کی گئی ہے، اور پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

کانگریس رہنما اور دیگر کے خلاف دھوکہ دہی کیس درج
کانگریس رہنما اور دیگر کے خلاف دھوکہ دہی کیس درج

By

Published : Jul 7, 2020, 10:22 PM IST

اترپردیش کے نوئیڈا میں ایک شخص نے کانگریس پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری سمیت سات افراد کے خلاف تھانہ بیٹا 2 میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس رپورٹ درج کرکے کیس کی تفتیش کر رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر پولیس زون راجیش کمار سنگھ کے مطابق دہلی میں کپڑوں کا کاروبار کرنے والے یوگیش گپتا نے پولیس تھانہ بیٹا 2 میں رپورٹ درج کروائی ہے کہ کانگریس کے رہنما وریندر سنگھ عرف گڈو نے اپنے ساتھی پرویندر بھاٹی، اروند، پردیپ سنگھ، مہاکر سنگھ اور سونو بھاٹی کے ساتھ سازش کرتے ہوئے گاوں لکسور میں اراضی معاملے میں دھوکہ دیا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ واقعے کی رپورٹ عدالت کے حکم پر درج کی گئی ہے اور پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔اسی دوران کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری وریندر سنگھ گڈو کا کہنا ہے کہ یہ ان کے خلاف سیاسی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پوری ریاست میں حکمران جماعت کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں۔ اسی وجہ سے برسر اقتدار میں بیٹھے لوگ انھیں ہراساں کر رہے ہیں۔ کانگریس رہنما کے مطابق ،اس پورے واقعے میں ان کا کوئی دخل نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details