اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bar Manager Arrested In Noida ہندو مذہب کا مذاق اڑانے کا الزام، بار مینیجر گرفتار

نوئیڈا کے لارڈ آف ڈرنکس کلب بار میں شراب پارٹی کے دوران ڈی جے پر جھوم برابر جھوم شرابی گانا بج رہا تھا اسی دوران رامائن سیریل کا کلپ چل گیا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ہندو تنظیموں نے اعتراض کیا جس کے بعد پولیس نے بار کے مالک سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 11, 2023, 7:08 AM IST

ہندو مذہب کا مذاق اڑانے کا الزام

نوئیڈا: ریاست اترپردیش کے نوئیڈا کا گارڈن گیلیریا مال ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ اس مال میں واقع لارڈ آف ڈرنکس کلب بار میں شراب پارٹی کے دوران سیریل رامائن کا کلپ چل گیا اور اسی دوران ڈی جے پر جھوم برابر جھوم شرابی کا گانا چلتا رہا۔ اس پر موجود لوگ ناچتے رہے۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو ہنگامہ برپا ہوگیا۔ ہندو تنظیموں کے اعتراض کے بعد پولیس نے بار کے مالک سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے بار کے منیجر کو گرفتار کرلیا۔ ساتھ ہی ہندو تنظیموں نے بار کے لائسنس کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ بار نے جان بوجھ کر ہندو مذہب کا مذاق اڑایا ہے۔

وائرل ویڈیو دو دن پرانا بتایا جارہا ہے۔ گارڈن گیلیریا مال میں پہلی منزل پر لارڈ آف ڈرنکس کلب ہے۔ جس کی مالک دہلی کی رہنے والی پوجا ہے۔ شراب خانے میں شراب کی محفل جاری تھی۔ جس میں ڈی جے انکیت گانا بجا رہا تھا۔ بڑے پردے پر فلموں کے گانوں کے کلپس چل رہے تھے۔ اسی دوران اچانک سیریل رامائن کے رام-راون جنگ کے ڈائیلاگ کا کلپ چلایا گیا۔ جسے ڈب کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی ڈی جے پر گانا بھی چل رہا تھا۔ وہاں موجود کچھ لوگوں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردیا اور اعتراض درج کراتے ہوئے انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اے ڈی سی پی نوئیڈا زون شکتی موہن اوستھی نے کہا کہ جیسے ہی معاملہ نوٹس میں آیا، بار کے مینیجر ابھیشیک کو چوکی انچارج جی آئی پی کی جانب سے بار کے مالک، بار منیجر اور ڈی جے آپریٹر کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ باقی دو دیگر ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ ان تینوں لوگوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153-A اور 295-A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی بار میں کام کرنے والے لوگوں کے مطابق رامائن سیریل کا کلپ ڈی جے کے موبائل میں تھا۔ جو بڑی سکرین کے ساتھ لگا ہوا تھا۔ وہ کلپ بھی فلم کے باقی گانوں کے ساتھ اچانک چل گئی۔ یہ 12 سیکنڈ کی کلپ جان بوجھ کر نہیں چلائی گئی۔

الزامات کیا ہیں؟

آئی پی سی کی دفعہ 153-A مختلف گروہوں کے درمیان مذہب، نسل، جائے پیدائش، رہائش، زبان وغیرہ کی بنیاد پر دشمنی کو فروغ دینے سے متعلق ہے، جس کا ایف آئی آر میں ذکر کیا گیا ہے۔ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے منفی کام کرنا ہے۔ آئی پی سی کی دفعہ 295-A کے مطابق، جو کوئی بھی ہندوستان کے شہریوں کے کسی بھی طبقے کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے ارادے سے، بولے یا تحریری الفاظ یا اشاروں سے یا ظاہری نمائندگی کے ذریعے، اس کے مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Fake SDM In Noida فرضی ایس ڈی ایم کو بچانے پہنچی بی جے پی لیڈر، سوسائٹی میں ہنگامہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details