اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجتماعی جنسی زیادتی، دو نابالغ ملزمین کے خلاف کیس درج

اترپردیش میں ضلع پرتاپ گڑھ میں تھانہ کوتوالی لال گنج پولیس نے ایک بچی کی اجتماعی جنسی زیادتی کرنے کے معاملے میں جمعہ کی رات میں دو نابالغ ملزمین کے خلاف کیس درج کیا ہے۔

اجتماعی جنسی زیادتی

By

Published : Sep 7, 2019, 2:58 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 6:44 PM IST

لال گنج کے ڈی ایس پی رمیش چندر نے بتایا کہ بہوچرہ گاوں کی ایک 8 سالہ لڑکی، گزشتہ 2/ ستمبر کو کسی کام کے لیے اپنے گھر سے باہر نکلی تھی۔

تب ہی گاوں کا شیوا (14) اور نیتک (13) دونوں نے اسے پکڑا اور تنہائی میں لے جا کر اس کی اجتماعی جنسی زیادتی کی۔

متاثرہ لڑکی نے گھر پہونچ کر اہل خانہ کو اس واقعہ کی اطلاع دی اور اسے علاج کے لیے ایک نجی نرسنگ ہوم میں داخل کرادیا گیا ہے۔

اہل خانہ کی شکایت پر کیس درج کرکے ملزم شیوا کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 6:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details