شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اس احتجاج کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ بھی موقع پر پہنچ گیا اور احتجاج پر بیٹھے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے انتظامیہ کی بات کو ماننے سے انکار کر دیا۔
مرادآباد: احتجاج کرنے والوں پر مقدمہ درج
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ریاست اترپردیش کے مرادآباد عید گاہ میدان میں ہزاروں کی تعداد میں مردوں کے ساتھ عورتوں نے جلوس نکال کر دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر احتجاج کیا۔
احتجاج کرنے پر 620 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج
این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت کرنے پر پولیس نے تقریباً 620 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس کا الزام ہے کہ انہوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ہے۔ پولیس نے جن لوگوں پر مقدمہ درج کیا ہے ان میں کانگریس کے سابق مہانگر صدر اسد مولائی اور کانگریس کے موجودہ مہانگر صدر رضوان قریشی کا نام بھی شامل ہے۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 11:53 AM IST