اردو

urdu

ETV Bharat / state

محکمہ توانائی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 150 بجلی ملازمین پر کیس - ملازمین کے خلاف کیس درج

اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے توانائی محکمہ کو نجی شعبہ میں دینے کے خلاف مشال جلوس نکال کر مظاہرہ کرنے کے معاملے میں 150 ملازمین کے خلاف کیس درج کیا ہے ۔

محکمہ توانائی  کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 150 بجلی ملازمین پر کیس
محکمہ توانائی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 150 بجلی ملازمین پر کیس

By

Published : Sep 30, 2020, 2:14 PM IST

ڈی ایس پی سٹی ابھے کمار پانڈے نے بتایا کہ بجلی ملازمین سنیوکت سنگھرش سمیتی نے پیر کی شام سپرنٹنڈنٹ انجینئر دفتر سے مشال جلوس نکال کر ضلع مجسٹریٹ کی رہائش گاہ پر میمورنڈم دیا ۔

بعد میں صوبہ کے سینئر لیڈر شیلیندر دوبے کی لکھنوُ میں ہوئی گرفتاری کی خبر پر افسران و ملازمین نے رات ساڑھے دس بجے سٹی کوتوالی پہنچ کر حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نعرہ لگایا ۔شب تقریبا گیارہ بجے رہائی کی اطلاع پر مظاہرین کوتوالی سے ہٹے۔

بھنگوا چنگی انچارج کی شکایت پر بغیر اجازت جلوس نکالنے اور کورونا گائڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے پر سٹی کوتوالی پولیس نے منگل کو رن وجے سنگھ ،اجئے کمار ،سوشیل یادو و ستیش یادو سمیت 150 بجلی ملازمین کے خلاف کیس درج کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details