اردو

urdu

ETV Bharat / state

AMU Updates: اے ایم یو میں سوشل سائنس فیکلٹی ممبران کے لیے فروغِ صلاحیت پروگرام - علی گڑھ کی خبر

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شعبہ جغرافیہ کے زیر اہتمام فروغِ صلاحیت پروگرام کا افتتاح کیا گیا۔ اس دوران پروفیسر محمد اشرف (ڈین، فیکلٹی آف سائنس) نے کہا کہ صلاحیت سازی کے پروگرام مطلوبہ تکنیکی مہارت، صلاحیت اور معقول رویہ کو فروغ دینے میں مددگار ہوتے ہیں۔

سوشل سائنس فیکلٹی ممبران کے لئے صلاحیت فروغ کا پروگرام
سوشل سائنس فیکلٹی ممبران کے لئے صلاحیت فروغ کا پروگرام

By

Published : Feb 3, 2022, 3:37 PM IST

علیگڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی Aligarh Muslim University کے شعبہ جغرافیہ کے زیر اہتمام آئی سی ایس ایس آر سے اسپانسر شدہ دو ہفتہ کے صلاحیت فروغ پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ کورس ڈائریکٹر پروفیسر نظام الدین کے مطابق اس دو ہفتے کے اس صلاحیت فروغ پروگرام میں کل 36 تکنیکی سیشن ہونگے جس میں ملک بھر سے مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے فیکلٹی ممبران شرکت کریں گے۔

صلاحیت فروغ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے پروفیسر محمد اشرف (ڈین، فیکلٹی آف سائنس) نے کہا کہ صلاحیت سازی کے پروگرام مطلوبہ تکنیکی مہارت، صلاحیت اور معقول رویہ کو فروغ دینے میں مددگار ہوتے ہیں۔

پروفیسر محمد اشرف نے کہا، 'یہ پروگرام سوشل سائنس فیکلٹی کے مختلف شعبوں کے اساتذہ کو مختلف تحقیقی مسائل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو سمجھنے، معیاری تحقیقی مقالوں اور پروجیکٹ کی موثر تجاویز کے لیے ان کی تحریری صلاحیت کو بڑھانے اور بہتر فیلڈ ورک کے لئے تیار کرنے میں مدد کرے گا۔ اس سے ایک متحرک تحقیقی ماحول پیدا ہوگا۔'

خطبہ استقبالیہ میں پروفیسر ایس نوشاد احمد (چیئرمین، شعبہ جغرافیہ) نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد نوجوان ماہرین تعلیم اور محققین کو ان کے شعبوں میں حالیہ جدید رجحانات سے آگاہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Online Orientation Program at AMU: اے ایم یو کے ویمنس پالی ٹیکنک میں آن لائن تعارفی پروگرام کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ شرکاء کو دو ہفتہ پر محیط اس پروگرام سے تحقیقی طریقہ کار کے انتخاب اور استعمال میں مطلوبہ مہارت حاصل ہوگی۔

پروفیسر نوشاد نے بڑے تحقیقی امور و مسائل جیسے گلوبل وارمنگ، موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی الودگی، آبادی میں اضافہ اور پائیدار ترقی، بھوک اور غربت کا خاتمہ، صحت اور بہبود بالخصوص شیر خوار اور بچوں کی اموات کی شرح میں کمی اور صنفی مساوات اور اختیار دہی جیسے اہم تحقیقی امور پر گفتگو کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details