اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا میں صفائی مہم

نوئیڈا کی عوام کو بیماریوں سے نجات دلانے کے لیے ضلع پنچایت کی رہنما میں صفائی مہم چلائی گئی جس میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

نوئیڈا میں صفائی مہم

By

Published : Sep 13, 2019, 1:08 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 10:12 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر میں ضلع پنچایت راج افسر کنور سنگھ یادو اور ان کے ساتھیوں کی سربراہی میں دیہی علاقوں میں وبائی امراض پر قابو پانے کی مہم کے تحت صفائی ستھرائی کے کام کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ لوگوں کو بیماریوں سے نجات مل سکے۔

لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر گرام پنچایت دادو پور کھٹانہ میں 'سوچھ بھارت پروگرام' کے تحت گھر کی صفائی ستھرائی، گلی گلی صاف کرنے کا پروگرام مقامی پردھان کے ذریعہ نمایاں انداز میں انجام دیا گیا ہے اور گاؤں میں صفائی کا کام کیا گیا ہے۔

لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

پردھان کے زریعہ اس گاؤں میں حکومت کی متعدی اوروبائی امراض پر قابو پانے کی مہم کے تحت، گاؤں کی صفائی پر باقاعدگی سے خصوصی توجہ دی جارہی ہے، اور گاؤں میں باقاعدگی سے صفائی مہم جارہی ہے۔

ضلع پنچایت کی رہنما میں صفائی مہم چلائی گئی

دوسری طرف تمام دیہی عوام کو بھی ان کے ذاتی گھروں میں صفائی ستھرائی کو اپنانے کے لئے آگاہ کیا جارہا ہے تاکہ حکومت کے اس اہم پروگرام کو دیہی علاقوں میں بھر پور فوائد مل سکیں۔

نوئیڈا میں صفائی مہم
Last Updated : Sep 30, 2019, 10:12 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details