اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا :فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے بچاؤ کی مہم - گوتم بدھ نگ فضائی آلودگی

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے دادری بلاک میں پنچایت راج کی محکمہ جاتی صفائی ٹیم تشہیر اور منادی کے ذریعہ فضائی آلودگی کے حوالے سے بیداری مہم چلا رہی ہے۔

فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے بچاؤ کی مہم
فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے بچاؤ کی مہم

By

Published : Oct 22, 2020, 6:04 PM IST

ابھی لوگ کورونا کی مار اور خوف سے باہر بھی نہیں نکل پائے ہیں کہ دہلی اور این سی آر کے باشندوں پرفضائی آلودگی کا قہر برپا ہو گیا۔فضائی آلودگی کو دنیا میں صحتِ عامہ کے لیے بہت بڑا خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ابھی تک انتظامی سطح پر کورونا اور دیگر متعدی بیماریوں کے حوالے سے آگاہی پروگرام چلایا جا رہا تھا لیکن اب فضائی آلودگی کے حوالے سے بھی منادی اور دیگر ذرائع سے عوام میں بیداری اور آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔تا کہ عوام متعدد بیماریوں کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے محفوظ رہیں۔

فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے بچاؤ کی مہم

اس ایپی سوڈ میں ڈی ایم سہاس ایل وائی کی ہدایت پر پنچایت راج کی محکمہ جاتی صفائی ٹیم نے بلاک دادری کے گرام پنچایت اپرالسی میں وسیع پیمانے پر تشہیر اور منادی کے ذریعہ دیہی عوام کو باخبر کیا۔یہ عمل دیگر دیہی علاقوں میں تسلسل کے ساتھ ساتھ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں سے ضلع گوتم بدھ نگر کی آلودگی کو کم کرنے اور ماحولیات کو خالص بنانے کی سمت میں ضلعی مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کی سربراہی میں گاؤں گاؤں آگاہی اور بیداری پروگرام چلایا جارہا ہے۔اس پروگرام کے ذریعہ دیہی علاقوں میں دھان کی پرالی نہ جلانے کی تاکید بھی کر رہی ہے ۔


ایک سرکاری ایجنسی کے مطابق گزشتہ دنوں سے قومی دارالحکومت دہلی اور این سی آر کے علاقے فریدآباد، گروگرام، گوتم بدھ نگر اور غازی آباد میں ہوا کا معیار بدترین رہا ہے ۔مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق دہلی کے چار قریبی پڑوسی اضلاع میں ائیر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی ) پی ایم 2.5 اور پی ایم 10 رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details