اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانپور: زخمی لوگوں سے ملنے کے لیے شہر قاضی ہسپتال پہنچے

کانپور میں جمعہ کی نماز کے بعد لوگوں نے سڑک پر احتجاج کیا، اس احتجاج میں زخمی ہوئے لوگوں سے ملنے کے لیے شہر قاضی ہسپتال پہنچے۔

سی اے اے احتجاج:زخمی لوگوں سے ملنے شہر قاضی ہسپتال پہنچے
سی اے اے احتجاج:زخمی لوگوں سے ملنے شہر قاضی ہسپتال پہنچے

By

Published : Dec 21, 2019, 11:01 AM IST

Updated : Dec 21, 2019, 8:20 PM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جمعہ کے روز ہر زور مظاہرہ کیا گیا۔

وہیں کہا جا رہا ہے کہ جمعہ کی نماز کے بعد مظاہرین نے بابوپورہ عید گاہ گراؤنڈ کے قریب تین پولیس بائک سمیت چار گاڑیاں جلا دی گئی۔

لوگ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف پر زور احتجاج کر رہے ہیں۔

سی اے اے احتجاج:زخمی لوگوں سے ملنے شہر قاضی ہسپتال پہنچے

وہیں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں 13 مظاہرین کو گولی لگی ہے اور گولی لگنے کے بعد دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پتھراؤ اور فائرنگ سے دو سی او، انسپکٹرز سمیت بارہ سے زائد پولیس اہلکار اور میڈیا افراد زخمی ہوگئے۔ افراتفری کے بعد، شہر قاضی ہیلیٹ اسپتال پہنچے اور زخمیوں کے ساتھ ان کی خیریت دریافت کی۔

اس سلسلے میں شہر قاضی مولانا ریاض احمد حشمتی نے کہا کہ جمہوریت میں احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے، لیکن ہم تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ زخمی پولیس سے ہماری تعزیت ہے اور ہم لوگوں سے امن کی اپیل کر رہے ہیں۔

Last Updated : Dec 21, 2019, 8:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details