اترپردیش کے شہر بجنور میں گذشتہ 20دسمبر کو نمازجمعہ کے بعد شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا۔
مظاہرہ پرتشدد ہوگیا تھا،اس دوران چند علاقوں میں سنگ باری اور آتش زنی کے واقعات بھی سامنے آئے تھے، فائرنگ میں دو لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے کئی مظاہرین پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف مسلسل احتجاج ہورہا ہے۔ دہلی کے شاہین باغ میں 15 دسمبر 2019 سے خواتین اس قانون کے خلاف احتجاج کرکے قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔