اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضمنی الیکشن: جونپور میں بی جے پی کی ضمانت ضبط

ملہنی اسمبلی حلقے پر کل 2 لاکھ 7 ہزار 89 رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔ یہاں پر ایس پی امیدوار لکی یادو کو 73ہزار 384 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ آزاد امیدوار دھننجے سنگھ کو 68 ہزار 780 ووٹ ملے۔ بی جے پی امیدوار منوج سنگھ کو 28ہزار 803 ووٹ ملے۔

By-election: BJP's bail confiscated in Jaunpur
ضمنی الیکشن: جونپور میں بی جے پی کی ضمانت ضبط

By

Published : Nov 11, 2020, 10:48 PM IST

اترپردیش میں سات اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخاب میں چھ سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرانے والی بی جے پی جونپور کی ملہنی سیٹ پر اپنی ضمانت بھی نہیں بچا سکی۔ یہاں بی جے پی، بی ایس پی و کانگریس سمیت 14 امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوگئی۔

ملہنی اسمبلی سیٹ پر پہلی بار کمل کھلنے کی بی جے پی کی ساری کوششوں سے پر پانی پھر گیا۔ یہاں سماج وادی پارٹی اور آزاد امیدوار کے درمیان قریبی مقابلہ ہوا جبکہ بی جے پی، بی ایس پی کانگریس سمیت 14 امیدواروں کی ضمانت تک ضبط ہوگئی۔

اس سیٹ پر بی جے پی کی شکست فاش نے جہاں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی دو ریلیوں پر پانی پھیرا ہے وہیں دونوں نائب وزرائے اعلی، شہر رکن اسمبلی و ریاستی وزیر گریش چندر یادو سمیت نصف درجن سے زیادہ وزراء کی مقبولیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

ملہنی اسمبلی حلقے پر کل 2 لاکھ 7 ہزار 89 رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔ یہاں پر ایس پی امیدوار لکی یادو کو 73ہزار 384 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ آزاد امیدوار دھننجے سنگھ کو 68 ہزار 780 ووٹ ملے۔ بی جے پی امیدوار منوج سنگھ کو 28ہزار 803 ووٹ ملے۔

ملحوظ رہے کہ ضمانت بچانے کے لئے امیدوار کو کل پڑے ووٹوں کے 6ویں حصے کا ووٹ حاصل کرنا لازمی ہوتا ہے۔ اس حساب سے ضمانت بچانے کے لئے 34 ہزار 100 ووٹوں کی ضرورت تھی جسے دھننجے سنگھ کو چھوڑ کر کوئی بھی امیدوار نہیں حاصل کرسکا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details