اردو

urdu

ETV Bharat / state

Businessman Beaten To Death پرتاپ گڑھ میں تاجر کا معمولی بات پر لاٹھیوں سے مار مار کر قتل - پرتاپ گڑھ میں معمولی کہاسنی

پرتاپ گڑھ میں معمولی کہاسنی کے بعد گھر میں گھس کر تاجر کو لاٹھی ڈنڈوں سے مار کر قتل کردیا گیا۔ اہل خانہ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 7, 2023, 6:28 PM IST

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے تیس کلومیٹ مسافت پر واقع تھانہ کوہنڈور علاقے کے اترسنڈ گاوں میں گزشتہ جمعرات و جمعہ کی شب پڑوسیوں نے معمولی کہاسنی پر گھر میں گھس کر تاجر کا لاٹھی ڈنڈے سے مار پیٹ کر قتل کر دیا۔ تھانہ کوہنڈور ایس ایچ او اجیت شکلا نے آج بتایا کہ محمد سعید عرف چین بابو 30 کی مدافرپور بازار میں الیکٹرانک و سیمنٹ ریتا کی دوکان واقع ہے۔ گزشتہ تین روز قبل سعید و اس کے پڑوسیوں میں کچھ کہا سنی ہوئی تھی۔ جہاں اسی تنازع کے سبب گزشتہ شب نصف درجن پڑوسی اس کے گھر کی دیوار کود کر گھر میں گھس گئے اور سعید پر لاٹھی ڈنڈہ سے حملہ کر دیا۔ شور غل پر گھر کے لوگ جب تک پہنچے حملہ آوور فرار ہوگئے۔ علاج کے لئے فورا مقامہ اسپتال لایا گیا، ڈاکٹروں نے نازک حالت دیکھتے ہوئے میڈیکل کالج ریفر کر دیا۔

وہیں میڈیکل کالج پہونچنے پر ڈاکٹروں نے ابتداعی علاج کے بعد ایس آر این پریاگ راج ریفر کر دیا۔ پریاگ راج لے جاتے وقت ایمبولینس راستہ میں حادثہ کا شکار ہوگئی، جس کے سبب ڈرائیور، اسسٹنٹ و رشتہ دار نفیس زخمی ہو گیا، فوراً دوسری ایمبولینس سے سبھی کو ایس آر این بھیجا گیا۔ ایس آر این پریاگ راج پہونچنے پر ڈاکٹروں نے سعید کو مردہ قرار دیا ۔جبکہ زخمیوں کو علاج کے لئے داخل کیا گیا۔ اہل خانہ کی شکایت پر اختر ،افسر و سہیل سمیت تین ملزمان کے خلاف قتل کا کیس درج کر تحقیقات کی جا رہی ہے ۔لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ضلع ہیڈکواٹر بھیجا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details