اتر پردیش کے آٹھ اضلاع لکھنؤ، کانپور، پریاگ راج، میرٹھ، غازی آباد، نوئیڈا اور بریلی میں پہلے سے رات میں کرفیو نافذ ہے۔
دارالحکومت لکھنؤ میں کورونا وائرس کے خطرات کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پولیس و ضلع انتظامیہ کو سخت ہدایت دی ہے کہ اب اتوار کو پورے 24 گھنٹے کے لئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران پھل دکاندار رام سنگھ ناگر نے کہا کہ سرکار نے جو 24 گھنٹے کے لیے کرفیو کا اعلان کیا ہے وہ بہتر ہے کیونکہ کورونا کا خطرہ مزید بڑھتا ہی جا رہا ہے، لہذا ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس پر عمل کریں۔
انہوں نے بتایا کہ نائٹ کرفیو سے ہمارا کاروبار بہت متاثر ہو رہا ہے۔ پہلے ایک دن میں 5 سے 7 ہزار روپے کا پھل بیچتے تھے لیکن اب مشکل سے ہزار ڈیڑھ ہزار روپے کا ہی کاروبار کر پا رہے ہیں۔
رام سنگھ ناگر نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کرفیو رات 9 بجے کے بعد لگایا جائے تو ہم غریب دکانداروں کے لئے بہتر ہوگا۔