مظفر نگر:ملک کی دوسری ریاستوں کی اترپردیش کے مظفرنگر سمیت تمام اضلاع میں عیدالاضحی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔جانوروں کے کاروبار پر عروج پر پہنچ چکا ہے۔عیدالاضحیٰ 29 جون کو منائی جائے گی اور اب صرف چند دن ہی رہ گئے ہیں۔ قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کے لئے لوگ گھروں سے نکلنے شروع ہو گئے ہیں۔ بازاروں میں اچھی خاصی قربانی کے جانوروں کی خرید فروخت کرنے والوں کی بھیڑ دیکھنے لگی ہے حالانکہ اس مرتبہ قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
قربانی کے جانوروں کی خرید فروخت کرنے والے تاجیروں سے جب ہم نے بات کی تو انہوں نے بتایا ک ملک میں اس بار عیدالاضحیٰ 29 جون کو منائی جائے گی۔ اب صرف چند دن ہی رہ گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے لوگ آنے لگے ہیں۔ حالانکہ قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں اس مرتبہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔لوگ آ رہے ہیں اور قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کر رہے ہیں۔ جو بکرے گزشتہ برس 30 سے 35 ہزار کی قیمت میں آسانی سے فروخت ہوتے تھے اب ان کی قیمتوں میں 5 ہزار روپے سے 10 ہزار روپے کا اضافہ ہے۔