اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: لاک ڈاؤن کے پانچویں مرحلے میں بس خدمات بحال

اترپردیش کے ضلع امروہہ میں روڈ ویز بسیں بحال کر دی گئی ہیں۔ لیکن ابھی صرف ریاست بھر میں ہی چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

bus services resumed in the fifth phase of lockdown in amroha
امروہہ میں بس خدمات بحال

By

Published : Jun 2, 2020, 1:12 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے روڈ ویز بس ڈپو میں بسوں کی آمد ورفت شروع ہوگئی ہے۔ بس سروس کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے اسسٹنٹ ریجنل منیجر آر کے جوہری نے بتایا کہ حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق روڈ ویز بسوں کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ مسافر اب روڈ ویز بسوں کے ذریعے سفر کر سکیں گے۔ اس کے لیے حکومت کی طرف سے طے شدہ قاعدہ کے مطابق اب روڈ ویز بسیں صرف ریاست بھر میں ہی چلائی جائیں گی۔ پیشگی حکم تک اترپردیش سے باہر کی بسیں ریاستوں میں چل نہیں سکیں گی۔

امروہہ میں بس خدمات بحال

انہوں نے بتایا کہ بسوں میں سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لیے ماسک لگانا لازمی ہوگا۔ نیز، مسافروں کی تھرمل اسکریننگ کی جائیں گی اور انہیں سینیٹائزر کا بھی استعمال کرنا ہوگا تب ہی وہ بسوں میں سفر کرسکیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details