ریاست اترپردیش کے ضلع اناؤ کے آگرہ۔لکھنؤ ایکسپریس وے پر واقع بہٹا مجاور علاقے میں جمعرات کی صبح ایک بس پلیا سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔
اس حادثہ میں ایک مسافر کی موت ہوگئی جبکہ 50افراد زخمی ہوگئے۔
چیخ و پکار کے درمیان یوپی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین اور پولیس کی ٹیم نے زخمیوں کو رسکیو کے بعد بس سے نکالا۔
زخمیوں کو بانگر مئو کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے، دہلی کے آنند ویہار سے گورکھپور آرہی ڈبل ڈیکر بس میں تقریبا 80مسافر سوار تھے۔
جمعرات کی صبح تقریبا 8 بجے لکھنؤ۔آگرہ ایکسپریس وے پر بہٹا مجاور علاقے کے جوگی کوٹ گاؤں کے سامنے بس ڈرائیور آگے چل رہے ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں پلیا سے ٹکرا گئے اور بس پلٹ گئی۔
حادثے میں گورکھپور کے بکھیرا تھانہ علاقے کے ککرہیا گاؤں باشندہ جوگی کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی وہیں تقریبا 50 مسافر زخمی ہوگئے۔