اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بنکروں اور دستکاروں کو نیشنل ایجنڈے میں شامل کیا جائے'

آل انڈیا مومن کانفرنس کا مطالبہ ہے کہ بنکروں اوردستکاروں کو نیشنل ایجنڈے میں شامل کیا جائے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ماضی کی طرح بنکروں اور دستکاروں کو ملنے والی تمام مراعات پھر سے بحال کی جائیں، بنکر اور دستکار بڑے پیمانے پر بیرونی درآمدی کا ذریعہ ہیں۔

By

Published : Dec 10, 2020, 9:36 PM IST

Bunkers and artisans should be included in the national agenda
'بنکروں اور دستکاروں کو نیشنل ایجنڈے میں شامل کیا جائے'

آل انڈیا مومن کانفرنس کا مطالبہ ہے کہ بھارت میں کسانوں کے بعد سب سے زیادہ آمدنی دینے والا طبقہ بنکر اور دستکار ہی ہے۔ لہذا بنکروں اور دستکاروں کو نیشنل ایجنڈے میں شامل کیا جانا چاہیے۔

'بنکروں اور دستکاروں کو نیشنل ایجنڈے میں شامل کیا جائے'

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں آل انڈیا مومن کانفرنس کے جنرل سکریٹری اختر احسین اختر نے کہا کہ 'بنکروں اور دستکاروں کو جیسے ماضی میں طبی سہولیات کے ساتھ دیگر تمام سہولیات اور مراعات حاصل تھیں وہ سب پھر سے بحال کی جانی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو سب سے زیادہ غیر ملکی ایکسچینج دینے والا دستکار اور بنکر اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے، حکومت کو بنکروں اور دستکاروں کے مسائل پر خصوصی توجہ دینا چاہیے۔

اختر حسین نے بتایا کہ ہندوستان کی تمام صنعتوں میں میں دست کاروں کا اہم کردار ہے۔ بنکروں کے ہاتھ سے بنے تمام عام کپڑے دری قالین وغیرہ ملک بھر میں استعمال ہوتے ہیں۔ اس کے باوجود گذشتہ کچھ سالوں سے بنکر اور دستکار بے توجہی کا شکار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے بنکروں کو پہلے طبی سہولیات کے لیے خصوصی بیمہ اسکیم میں شامل کیا جاتا تھا انہیں مہاتماگاندھی ہیلتھ کارڈ دیا جاتا تھا جو اب دستیاب نہیں ہے، ان کا خصوصی آئی کارڈ ہوتا تھا جس سے تمام سہولیات ملتی تھیں وہ بھی اب میسر نہیں ہے۔ حکومت کی جانب سے انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ بنکروں اور دستکاروں کی بستیوں میں جو سہولیات ہونی چاہیے نہ تو وہاں طبی سہولیات ہیں نہ تعلیمی سہولیات ہے، نہ ان کو سماجی طور پر آگے بڑھانے کے لئے کوئی اسکیم نافذ کی جا رہی ہے۔

اختر حسین اختر کا کہنا ہے کہ انہوں نے دستکاروں اور بنکروں کی سہولیات کے لیے حکومت سے کئی بار مطالبہ کیا ہے، کئی بار آر ٹی آئی ڈالی گئی، تمام افسران سے ملاقات بھی کی گئی لیکن کچھ حاصل نہیں ہوا۔

مزید پڑھیے:بنارس: دو نوجوانوں نے بنایا ڈیجیٹل پنچ کارڈ، بنکرز کو ہوگی سہولت

ان کا مطالبہ ہے کہ جس طرح کسانوں کو نیشنل ایجنڈے میں شامل کیا گیا اسی طرح اس خاص طبقہ کو بھی نیشنل ایجنڈے میں شامل کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیتی آیوگ کو بھی اس خاص طبقے کی جانب فلاح بہبود کے لئے خصوصی توجہ دینا چاہئے۔

غور طلب ہے کہ بنکر اور دستکار ملک کی صنعت کی ریڑھ کہے جاتے ہیں اس کے باوجود اس خاص طبقہ پر حکومت کا کوئی توجہ نہ دینا اس خاص طبقے کے ساتھ زیادتی معلوم ہوتا ہے، جو خاص طبقہ ملکی معیشت کو مضبوط کرتا ہو اسے نظر انداز کرنا اس کے ساتھ نا انصافی کے برابر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details