ہمیرپور کے راٹھ کوتوالی علاقے میں پون نام کے ایک شخص کو چار بدمعاشوں نے گولی مار دی۔ گولی اس کے بائیں طرف کندھے کے نیچے لگی ہے۔ نازک حالت میں پون کو راٹھ کے ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے ضلع ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔
بدمعاشوں نے نوجوان کو گولی ماری - ایک دلت نوجوان کو گولی لگی خبر
ریاست اترپردیش کے ہمیرپور ضلع میں پسماندہ طبقے کے ایک نوجوان کو چار بدمعاشوں نے گولی مار دی۔ جس کے بعد اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ضلع ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔
پون نے بتایا کہ وہ گھر کا سامان لینے دکان پر جا رہا تھا راستے میں اس کے گاؤں کے لوگ شراب پی رہے تھے۔ پون نے جب اپنے گاؤں کے لوگوں کو شراب پینے سے منع کیا تو ان لوگوں نے پون کو گولی مار دی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی کا ماحول ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کے خاندان والوں کی طرف سے تحریری ملنے کے بعد مقدمہ لکھ کر آگے کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ زخمی شخص کا علاج چل رہا ہے۔
ڈاکٹر نے بتایا کہ پون کے ہاتھ میں گولی لگی ہے اور زخم کافی گہرا آیا ہے لہٰذا اس کو ہمیر پور ضلع ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے جہاں پر اس کو بہتر علاج مل سکے گا۔