ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے متصل ہردوئی قومی شاہراہ کے کوتوالی علاقے میں شراب کی دکان پر کچھ بدمعاشوں نے پولیس پر فائرنگ کی۔ جس کی اطلاع وہاں موجود لوگوں نے پولیس کو دی۔
موقع واردارت پر جب پولیس کانسٹیبل کوشلیندر اور مہیپال پہنچے، تو بدمعاش پولیس کو دیکھ کر تابڑتوڑ فائرنگ کرکے وہاں سے فرار ہوگئے۔
جس میں کوشلیندر کو دو گولیاں لگیں، جبکہ مہیپال بھی زخمی ہوگئے، دونوں کو علاج کے لیے ٹرامہ سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔
بدمعاشوں نے پولیس پر چلائی گولیاں بدمعاشوں نے پولیس پر چلائی گولیاں۔ویڈیو واضح رہے کہ معاملے کے خبر ملتے ہی پولیس نے شاہراہ پر ناقہ بندی کرکے بد معاشوں کا پیچھا کرنے لگی، تعاقب کرتا دیکھ کار میں سوار بدمعاشوں نے پھر پولیس پر گولیا چلائیں جس میں انسپکٹر پھول چند سروج اور ان کے ساتھی دروغہ جبار خان بھی زخمی ہوگئے اور دونوں ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرا دیا گیا۔
حالانکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ جوابی کاروائی میں ایک بدمعاش کو بھی گولی لگی ہے جس کو پولیس نے گرفتار کرکے ہسپتال بھیج دیا ہے، جہاں اس کا بھی علاج جارہی ہے۔