غازی پور: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) ایم پی افضال انصاری کے ضلع غازی پور کے محمد آباد علاقے میں واقع ایک اسکول میں غیر قانونی تعمیر کو اتوار کو ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر منہدم کردیاگیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یوسف پور بازار واقع ڈاکٹر ایم اے انصاری انٹرکالج کے مین حصے سے منسلک غیر قانونی تعمیر کو آج زمیں دوز کردیا گیا۔ اس پوری کاروائی میں پولیس کے جوان موقع پر موجود رہے۔ افضال انصاری کالج کے منیجر ہیں۔ تحصیل دار محمدآباد نے بتایا کہ ایم اے انٹر کالج یوسف پور کے منیجمنٹ کے لوگوں نے چار بسوا سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کر باونڈری وال کی تعمیر کرایا تھا جس کا مقدمہ عدالت میں چل رہا تھا۔ عدالت نے فوراً سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کو ہٹانے کی ہدایت دی۔
نوٹس دینے کے باوجود کالج کے منجمنٹ کے لوگوں نے غیر قانونی تعمیر کو نہیں ہٹایا اس لئے آج یہ غیر قانونی تعمیر کو منہدم کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اے ڈی ایم ایس پی دیہات، ایس ٹی ایم ہرشتا تیواری، سرکل افسر محمدآباد سمیت کافی تعداد میں پولیس اور پی اے سی کے جوان موجود رہے۔ ادھر غازی پور میں محتار انصاری کے قریبی کملیش سنگھ کے گھر کو بھی منہدم کر دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ غازی پور کے ضلع مجسٹریٹ کے حکم پر صدر کوتوالی میں واقع پھولن پور ریلوے کراسنگ کے نزدیک ہسٹری شیٹر کملیش سنگھ کے گھر میں واقع کمرشل ٹیکس آفس کو کل خالی کر دیا گیا تھا۔ کمرشل ٹیکس آفس کے سامان کو غازی پور کے آر ٹی آئی ہاسٹل میں منتقل کیا گیا۔