مظفرنگر:ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے تھانہ علاقہ تتاوی میں واقع پرانے مہرعلی مزار سمیت دو مندروں کو بلڈوزر سے منہدم کر دیا گیا۔ مزارکو شاہرہ کے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ کے طور پر مسمار کر دیا گیا۔ bulldozer action on shrine and the temples in muzaffarnagar in Uttar Pradesh
مظفر نگر میں بن رہی پانی پت خٹیمہ قومی شاہراہ نمبر 709 اے بی کی تعمیر میں تیتاوی تھانہ علاقہ میں 3 مذہبی مقامات طویل عرصے سے رکاوٹ بن رہے تھے۔ اس کی وجہ سے ہائی وے کی تعمیر کا کام بھی سست چل رہا تھا۔ ایس ڈی ایم صدر پرمانند جھا اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ کر پہلے تتاوی میں واقع مزار کو منہدم کرنے کا حکم دیا اور اس کے بعد تیتاوی تھانے میں واقع مندر کو بھی زمین بوس کروایا۔