اترپردیش:لکھنؤ کے حضرت گنج کے وزیر حسن روڈ علاقے میں ایک عمارت منہدم ہوگئی۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ، پولیس انتظامیہ اور دیگر اداروں نے امدادی کام شروع کر دیا ہے۔ حکام سے موصولہ اطلاع کے مطابق عمارت کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اپارٹمنٹ میں کئی خاندان رہ رہے تھے۔ جس کے گرنے کے بعد کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق تین لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ عالیہ اپارٹمنٹ میں 7 خاندان رہائش پذیر ہیں، جب کہ 15 سے 20 افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اب تک ملبے تلے دبے 8 افراد کو نکال کر اسپتال بھیجا گیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، بلڈنگ کے ڈھانچے گرنے کے پیچھے زلزلہ کے جھٹکے کو ہی اہم وجہ مانا جارہا ہے۔ زلزلہ آنے کے بعد بلڈنگ میں کئی دراڑ پڑگئی تھی، لیکن بلڈنگ میں رہنے والے لوگوں نے اس بات پر توجہ نہیں دی اور بلڈنگ کے گرنے کی اطلاع ملنے کے بعد نائب وزیر اعلی موقو پر پہنچ گئے ہیں۔ حادثے کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے ضروری ہدایات جاری کیے گئے ہیں۔
Lucknow Aliya Apartment Collapse لکھنو میں ایک عمارت منہدم، تین لاش برآمد - لکھنؤ کے حضرت گنج
لکھنؤ کے حضرت گنج میں واقع عالیہ آپارٹمنٹ منہدم ہوگیا، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ 15 سے 20 افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔
لکھنو میں ایک عمارت منہدم، تین لاش برامد