اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی کا کوئی بھی ڈرامہ کام نہیں آئے گا' - up

بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے وزیراعظم نریندر مودی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ' انتخابات میں بی جے پی کی کوئی بھی چال کام نہیں آئے گی۔'

مایاوتی، بی ایس پی سربراہ

By

Published : May 1, 2019, 8:37 PM IST

انہوں نے الزام عائد کیا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی نے چوکیدار کی شکل میں صرف تاجروں اور صنعنت کاروں کی ہی رکھوالی کی ہے۔ اس دوران مایاوتی نے کانگرہس پر بھی شدید نکتہ چینی کی۔

مایاوتی، بی ایس پی سربراہ

بارہ بنکی کے رام سنہی گھاٹ تحصیل کے بڑیلا نارائن پور گاؤں میں اتحاد کے بارہ بنکی، بہرائچ اور فیض آباد کے امیدواروں کی حمایت میں منعقد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار بی جے پی کا کوئی ڈرامہ اور کوئی جملہ بازی کام نہیں آنے والی ہے۔ خاص طور سے ان کی چوکیدار والی نوٹنکی پر کوئی اعتماد نہیں کرے گا۔

مایاوتی نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2014 میں جتنے بھی وعدے کیے تھے۔ ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details