یوپی اسمبلی ضمنی انتخاب میں بی ایس پی پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترنے کے لئے تیار ہے۔ بی ایس پی جو عام طور پر ضمنی انتخابات نہیں لڑتی، انہوں نے دوسری بار انتخابی جنگ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
موجودہ صورتحال کے پیش نظر نچلی سطح پر تنظیم کو فعال کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ بی ایس پی نے اسمبلی ضمنی انتخاب کے لئے اپنے انتخابی مہم چلانے والوں کی فہرست چیف الیکٹورل آفیسر کو پیش کردی ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ اسمبلی حلقہ میں 30-30 اسٹار کمپینرزکی ایک فہرست چیف الیکٹرول آفیسر کو سونپی ہے۔ بڑے قائدین کے ساتھ ساتھ ریاستی سطح اور مقامی رہنماؤن کو کمپین کرنے کی ذمہ داری پارٹی نے سونپی ہے۔ تاکہ کسی بھی لیڈر کو یہ محسوس نہ ہو کہ اسے بے دخل کردیا گیا ہے۔ ایسا کرکے پارٹی نے کارکنان میں یکجہتی کا پیغام دینے کے لئے بھی کام کیا ہے۔
اسٹارکمپینرز میں پارٹی کے قومی صدر مایاوتی، جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا، مایاوتی کے بھتیجے آکاش آنند کا نام تمام انتخابی حلقوں میں رکھا گیا ہے۔