اترپردیش کے اسمبلی انتخابات 2022 UP Assembly Electionکی تیاریوں میں مصروف تمام سیاسی جماعتیں اپنے امیداواروں کے ناموں کے اعلان میں تاخیر سے کام لے رہی ہیں۔ تاہم بی ایس پی (بہوجن سماجوادی پارٹی) تمام پارٹیوں قطع نظر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہے۔
مذکورہ انتخابات کے پیش نظر بی ایس پی نے ضلع بہرائچ اپنے ایک اور امیدوار کے نام کا اعلان کیا۔ بی ایس پی نے بہرائچ کے قیصر گنج اسمبلی نشست سے سماجی کارکن بقاءاللہ کی امیدواری کا اعلان کیا۔ مسلم اکثریت والی اس اسمبلی سیٹ کے پیش نظر بقا ءاللہ کے نام کے اعلان کو اہم مانا جا رہا ہے.
واضح رہے کہ بہرائچ مسلم اکثریت والی نشست ہے۔ ابھی کسی بھی پارٹی نے اس سیٹ پر اپنے امیدوار کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ موجودہ وقت میں یہاں سے بی جے پی کے مکٹ بہاری ورما رکن اسمبلی ہیں۔ وہ ریاستی حکومت میں کابینی وزیر بھی ہیں۔ بی ایس پی کے سابق رکن پارلیمان اور سابق ریاستی صدر منقاد علی نے بقاء اللہ کی امیدواری کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں:UP Assembly Election 2022: یوپی اسمبلی انتخابات میں مسلمانوں کے مسائل اور مطالبات
انہوں نے امید ظاہر کی کہ بقاء اللہ کی مقبولیت اور تمام طبقات میں ان کی رسائی کے مد نظر یہ امید کی جاسکتی ہے کہ وہ انتخابات میں کامیاب ہونگے۔ وہیں اپنی امیدواری کے لئے اپنے نام کے اعلان کے بعد بقاء اللہ نے پارٹی کے اعلیٰ کمان کا شکریہ ادا کیا۔