سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (شہر)ڈاکٹر رام یش سنگھ نے منگل کو یہاں بتایا کہ سول لائن علاقے کے نگلا اندرجیت گاؤں میں زمین کے سلسلے میں بھائیوں میں جھگڑا ہوگیا۔
زمینی تنازع میں بھائی کا قتل
اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے سول لائن علاقے میں نگلا اندرجیت گاؤں میں زمینی تنازع میں بھائیوں نے مل کر اپنے ایک بھائی کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
بھائیوں نے مل کر اپنے چھوٹے بھائی پردیپ کو پیٹ پیٹ کر زخمی کردیا۔ اسپتال لے جاتے وقت راستے میں اس کی موت ہوگئی۔ متوفی کے سسرال والوں نے بھائیوں پر قتل کا الزام عائد کیاہے۔
انہوں نے بتایا کہ متوی پرائیویٹ کالج میں ٹیچر تھا۔ زمین تقسیم کے سلسلسے میں اس کا اپنے بھائیوں کے ساتھ تنازع ہوگیا تھا۔ بھائی کی موت کے بعد گھر کے سبھی افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ متوفی شخصکے سسر سالگرام نے بتایا کہ ان کے داماد پردیپ کا قتل اس کے بھائیوں نے پیٹ پیٹ کرکردیا ہے۔
زمین تقسیم کے سلسلے میں بھائیوں میں جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اور معاملے کی جانچ کررہی ہے۔