اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: اینٹ بھٹا مالکان کا احتجاج - بڑا احتجاج

اینٹ بھٹا مالکان کا مطالبہ ہے کہ انہیں جی ایس ٹی کے پرانے سلیب میں رکھا جائے نہیں تو اس سے ہر کوئی متاثر ہوگا۔

اینٹ بھٹا مالکان نے احتجاج کیا
اینٹ بھٹا مالکان نے احتجاج کیا

By

Published : Nov 8, 2021, 9:06 PM IST

اینٹ بھٹوں پر نافذ کئے گئے نئے جی ایس ٹی سلیب کی مخالفت میں پیر کے روز اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع اینٹ بھٹا مالکان نے اینٹ نرمان سمیتی کی جانب سے احتجاج کیا اور اپنے مطالبات پر مشتمل دو میمورنڈم مرکزی وزیر خزانہ اور وزیر مملکت برائےخزانہ کو بذریعہ ضلع مجسٹریٹ دیا۔

اینٹ بھٹا مالکان نے احتجاج کیا

اینٹ بھٹا مالکان کا مطالبہ ہے کہ انہیں جی ایس ٹی کے پرانے سلیب میں رکھا جائے نہیں تو اس سے ہر کوئی متاثر ہوگا۔

واضح ہو کہ جی ایس ٹی کاؤنسل کی 45ویں میٹنگ میں اینٹ بھٹوں پر 6-12 فیصدی جی ایس ٹی کا سلیب نافذ کر دیا گیا ہے۔ پہلے اینٹ بھٹوں پر یہ شرح صرف ایک فیصدی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ کرونا کے دور میں اینٹ بھٹا صنعت نقصان کے دور سے گزر رہی ہے۔ ان کی لاگت بڑھنے انہیں یہ رقم صارفین سے وصولنی پڑے گی. جس سے تعمیراتی کام متاثر ہوں گے۔ بے روزگاری بھی بڑھے گی۔ انہوں کہا کہ ابھی ہم اپنی بات کو ذمہ داران تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آگے اگر ہمارےمطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو وہ بڑا احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details