اردو

urdu

ETV Bharat / state

آن لائن کلاسز سے کتاب دکانداروں کی آمدنی متاثر - urdu news

عالمی وبا کورونا نے انسانی زندگی کو مکمل طور پر متاثر کیا ہے، چاہے سیاسی ہو یا سماجی، معاشی، یہاں تک کہ اب طلبا کے تعلیم کا نظام ہی بدل کر آن لائن ہوگیا ہے جس کا سیدھا اثر کتاب دکانداروں پر پڑا ہے جس سے ان کی آمدنی متاثر ہوئی ہے۔

آن لائن کلاسز سے کتاب دکانداروں کی آمدنی متاثر
آن لائن کلاسز سے کتاب دکانداروں کی آمدنی متاثر

By

Published : Jan 8, 2021, 5:21 AM IST

دارالحکومت لکھنؤ: کورونا وبا کے پیش نظر اترپردیش مدرسہ بورڈ سے وابستہ تمام مدارس میں آن لائن کلاسز کی شروعات کی گئی تھی۔ ساتھ ہی لکھنؤ میں واقع دنیا کی معروف دینی درسگاہ میں شمار مدرسہ ندوۃ العلماء میں بھی آن لائن کلاسز کا نظام کیا گیا ہے، جس کا سیدھا اثر کتاب دکانداروں پر پڑ رہا ہے۔

اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کتاب دکاندار محمد اویس نے بتایا کہ 'آن لائن کلاسز شروع ہونے سے ہمیں نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ کیونکہ طلبا اپنے آبائی وطن میں رہ کر ہی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس کے باوجود بھی طلبا کو کتابوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس کے لئے ہم نے طریقہ نکالا ہے، ندوۃ العلماء کے طلبا کو ڈاک یا کورئیر کے ذریعے کتاب دستیاب کرا رہے ہیں۔

ویڈیو

محمد اویس نے بتایا کہ ہم طلبا کو خاص آفر دے کر انہیں پہلے کی قیمت پر ہی کتاب ان کے گھروں تک ڈاک کے ذریعے مہیا کروا رہے ہیں۔ اس کے لئے طلبا کو ڈاک یا کورئیر کا پیسہ نہیں دینا ہوگا، لیکن طلبا کو کم از کم ایک ہزار روپے کی کتاب خریدنے ہوں گے، اس کے برعکس طلبا ہی ڈاک کا خرچ اٹھاتے ہیں۔

محمد اویس نے یہ بھی بتایا کہ کورونا سے 'بزنس تو کافی متاثر ہوا ہے لیکن ہم لوگ طلبا کے مانگ پر کتاب مہیا کروارہے ہیں۔ ہمارے یہاں طلبا واٹس اپ پر کتاب کا نام لکھ کر بھیجتے ہیں۔ یا باضابطہ فون کرکے بتاتے ہیں اور ہم ڈاک کے ذریعے ان کے گھروں تک کتاب پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ آن لائن کلاسز شروع ہونے سے کتاب دکانداروں کو بڑا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے لیکن اب پہلے سے حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ محمد اویس نے کہا کہ 'امسال تو بجنس متاثر ہوا ہے لیکن اگلا سیزن بہتر ہوگا کیونکہ تب تک کلاسز شروع ہو جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details