اس موقع پر صاحب کتاب کی حیات و خدمات پر سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جہاں دانشواران نے تصوف اور ثروت رامپوری پر اپنے مقالے پیش کئے۔
رامپور: 'عرفان تصوف' کتاب کا رسم اجراء - علمی شخصیت
ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں معروف علمی شخصیت مرحوم سید درویش احمد قادری المعروف موتی میاں ثروت رامپوری کی تصنیف کردہ کتاب 'عرفان تصوف' کا رسم اجراء عمل میں آیا۔
'عرفان تصوف' کتاب کا رسم اجراء
رامپور اپنے قیام کے روز اول سے ہی ادباء و شعراء کی آماجگاہ رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ زمین صوفیوں، ولیوں، علماء کرام و دانشواران سے ہمیشہ سر سبز و شاداب رہی ہے۔
ایڈووکیٹ اسلم میاں قادری قطبی کا کہنا ہے کہ رامپور کی علمی شخصیت مرحوم سید درویش احمد قادری المعروف موتی میاں ثروت رامپوری نے علم تصوف پر ایک بہترین کتاب تصنیف کی ہے۔
اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر جاوید نسیمی نے کی۔ انہوں نے تقریب کے اغراض و مقاصد پر بھی روشنی ڈالی۔